• news

چینی صدرسے شمالی کورین کم جونگ ان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (اے ایف پی) چینی صدر نے سیاحتی مقام پر شمالی کورین صدر کم جونگ ان سے ملاقات کی۔ اس کے تھوڑی دیر بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا میں چینی ہم منصب سے تجارت اور شمالی کوریا کے معاملے پر بات کروں گا۔ تعلقات اور اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ آج شی جن پنگ جو میرے دوست ہیں ان کے ساتھ بات ہو گی۔ چینی سرکاری ٹی ویپر تصاویر میں دونوں رہنمائوں نے شہر ڈالیان میں ملاقات کی۔ مارچ کے بعد ان کا دوسرا دورہ چین ہے۔ شی نے کہا کوریا کی خطے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ مجھے خوشی ہے۔ کم جونگ نے کہا ہماری تاریخی ملاقات کے نتائج مثبت رہے۔

ای پیپر-دی نیشن