• news

سعودی عرب: ریکارڈ پر مردہ قرار دئیے گئے شہری کو سامنے پاکر محکمہ ٹریفک کے اہلکار ششد ررہ گئے

جدہ (اے پی پی) سعودی محکمہ ٹریفک کے افسران مردہ شہری عامر الشہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپنے سامنے کھڑا پاکر حیرت زدہ رہ گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ریکارڈ کے مطابق عامر الشہری انتقال کرچکا ہے تاہم اس کو لائسنس کی تجدید کے لئے سامنے دیکھ کر افسران حیران رہ گئے۔ الشہری نے پریشانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آخر آپ مجھے اپنے سامنے پاکر حیرت زدہ کیوں ہیں؟۔

ای پیپر-دی نیشن