• news

کویت:سیاسی رہنما کاشف ملک کے والد کیلئے فاتحہ خوانی، احسن اقبال پر حملے کی مذمت

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر رہنما کاشف ملک کے والد کی فاتحہ خوانی کے موقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ عرفان ناگرہ نے کہا نادیدہ قوتوں کو بتا دینا چاہتاہوں اس طرح لیگی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیا۔ عدیل شہزاد نے کہاکہ بعض سیاسی لوگوں کو ہراساں کرکے اپنے ناپاک عزام کو پروان چڑھانا چاہتی ہیں۔ توقیر مہر نے کہاکہ میاں نواز شریف کا بیانیہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ زبیر شرفی نے کہاکہ یوتھ ونگ لیبر وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،نہوں نے مطالبہ کیا حقائق منظر عام پر لائیں جائے۔ سہیل انجم بٹ بے کہاکہ وفاقی وزیر احسن اقبال پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔ قاری رضوان عارف نے دعا کرائی۔ نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن