چیف جسٹس اور عدالت عظمی کے ججز کا سٹاف ممبر سپریم کورٹ عباس کی حادثے میں وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار، عدالت عظمی کے ججز، رجسٹرر اور افسروں نے سٹاف ممبر سپریم کورٹ عباس کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے عباس حادثے میں وفات پا گئے۔ تعزیت میں کہا گیا کہ اللہ مرحوم کو جنت میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے اہل خانہ کو امداد کی ہدایت کی ہے۔