اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں جماعت اسلامی عوامی خدمت پورے جذبے سے جاری رکھے گی: ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے ثریا عظیم ہسپتال میں سٹی سکین مشین کا افتتاح کرایا اس موقع پر امیر العظیم صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈاکٹر ارشد ضیائ، فیاض احمد فیضی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں جماعت اسلامی اس ملک کی غریب عوام کی خدمت کا کام پورے جذبے سے جاری رکھے گی۔