• news

سب برادریوں اور جماعتوں کو مل کر پاکستان کے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے:چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پاکستان کی تقدیر سے کھیلنا بند کریں ،پاکستان کا جھنڈا نبیؐ کے ایجنڈے سے بناہے ،اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ وہ ان خیالات کا اظہارسے ایران کے سرکاری دورہ سے واپسی پر مدنی فارم رائے ونڈپر میڈیا سے گفتگو میںکررہے تھے ،انہوں نے ایرانی نائب صدرعلی اصغر سے تبریز میں ملاقات کی ،جس میں ٹوازم کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،چودھری عبدالغفور نے رائے ونڈ حلقہ میں بننے والے میو برادری کے اتحاد بارے سوال کے جواب میںکہا کہ ہمارا ملک اس وقت جس نازک موڑ پر کھڑا ہے ،یہاں سب برادریوں اور جماعتوں کو مل کر پاکستان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن