• news

دنیا میں کسی جگہ پولیو ویکسین کے قطروں پر پابندی نہیں: ڈی جی ہیلتھ

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ تمام دنیا میں پولیو کے مکمل خاتمے میں قطروں کے ذریعے دی جانے والی ویکسین کا اہم کردار ہے ۔ اگرچہ ٹیکہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین کا استعمال روٹین امیو نائیزیشن میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم بیماری کے مکمل خاتمے کرنے والے تمام ایشیائی اور مغربی ممالک نے دونوں ویکیسز کا استعمال کیا۔ یہ بات حقیقت پر مبنی نہیں کہ دنیا میں کسی بھی جگہ پولیو کے قطروں پر پابندی ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب میں پولیو سے متعلق جائزہ میٹنگ میں کی جس میں ای پی آئی کے تکنیکی ماہرین اور ضلعی افسروں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا پاکستان میں استعمال ہونے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے معیار کے مطابق ہے۔پاکستان میں آنے والے تمام ویکسین کا مکمل ریکارڈ موجود ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بچوں میں دیگر بیماریوں جیسا کہ اسہال کو پولیو کیساتھ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن