بادشاہی مسجد میں احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ احسن اقبال پر حالیہ قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں ، یہ ایک بز دلانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلدصحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کی۔