• news

شعیب ملک ورلڈکپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل را?نڈر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 میرے کیریئر کا آخر ون ڈے ایونٹ ہو گا تاہم ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش رکھتا ہوں۔ میرا مقصد ان دونوں ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، دیکھیں یہ سب کیسے ممکن ہو پاتا ہے۔سابق قومی کپتان اس مرتبہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی بجائے گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل 5 برس تک بارباڈوس کی نمائندگی کی۔
آل راو¿نڈر کا کہنا ہے کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں ہمیشہ کھیل سے لطف اندوز ہوا، نئی ٹیم گیانا وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروںگا۔ شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے، تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔انہوںنے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن