• news

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو 2 لیگز تک محدود کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو 2 لیگز تک محدود کرنے کا فیصلہ، کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کوصرف 2 لیگز میں شرکت کی اجازت ہو گی، ڈومیسٹک پلیئرز کم از کم 3 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کے بعد ہی این او سی حاصل کر سکیں گے۔ریٹائرڈ پلیئرز کو این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، چار روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کےساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کروایا جائےگا، قائد اعظم ٹرافی میں8 ریجنز اور 8 ڈپارٹمنس کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن