• news

آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش پھر ملتوی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش ایک بار پھر ملتوی کر دیا ۔ بورڈ کے مطابق نشریاتی حقوق کی وجہ سے بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔
اور اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو بھی رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے ۔ آسٹریلیا کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں کیونکہ بھارت نے رواں سال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اب نشریاتی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیش ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑ اہے ۔

ای پیپر-دی نیشن