صدر پاکستان ریفری ایسوسی ایشن قاضی آصف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد آصف کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب، پی ایف آر اے کانگریس کے 9میں سے 7ممبران کا تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ، میاں عبدالباری کو پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ تمام حاضر 7ممبران نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔