نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو ملتان جلسہ میں شرکت کی دعوت دیدی: ذرائع
ملتان (سپیشل رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں محمد نوازشریف نے گزشتہ روز سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو ملتان میں 11 مئی کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف نے انہیں ٹیلیفون کے ذریعے دعوت دی انہیں کہا کہ ان کو جلسہ میں آمد سے انہیں خوشی ہو گی اس دوران میاں نوازشریف نے ان سے ان کی خیریت بھی دریافت کی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں نوازشریف کی جانب جلسہ میں شمولیت کی دعوت کو دراصل مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بھی ایک عندیہ سمجھا جا رہا ہے 11 مئی کو مخدوم جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شامل وہ کر اپنی نئی سیاسی اننگز کا آغاز کرینگے۔