فیض آباد دھرنا: وزارت دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست پر جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر دھرنا ختم کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے میں آرمی چیف کا نام شامل کرنے سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کئے جانے پر وزارت دفاع کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے وزارت دفاع کی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔