قرآنی آیات حذف کرنے کا مطالبہ گھٹیا‘ مغربی ممالک منافق ‘ اسلام دشمن ہیں: اردگان
استنبول (اے این این)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قرآن کریم کی کچھ آیات حذف کرنے کا مطالبہ انتہائی گھٹیا قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کو منافق اور اسلام دشمن سے تشبیہ دی ہے۔21اپریل کو سابق فرانسیسی صدور اور وزرا اعظم سمیت 300فرانسیسی دانشوروں نے ایک عرضی پر دستخط کیے تھے جس میں یہ شرانگیز مطالبہ کیا گیا تھا کہ قرآن شریف کی ان آیات کو حذف کیا جائے جن میں یہود اور نصاری سمیت کافروں کو قتل یا سزا دیے جانے کی بات کی گئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قرآن کریم کی کچھ آیات حذف کرنے کے مطالبے کو انتہائی گھٹیا قرار دیتے ہوئے مغربی ممالک کو منافق اور اسلام دشمن سے تشبیہ دی ہے۔