• news

چیف جسٹس اصغر خان کیس میں اسلم بیگ اسد درانی کی سزا خود متعین کریں: جعفر اقبال

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اصغر خان کیس میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی کی سزا خود متعین کریں۔ پارسائی اور احتساب کا دعویٰ کرنیوالے ادارے کا اصلی چہرہ اور عزائم قوم دیکھ چکی۔ نوازشریف پر جھوٹے الزامات کے بعد چیئرمین نیب اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں، وقت ثابت کریگا پہلے کی طرح اس بار بھی نوازشریف پر بنائے گئے مقدمے جھوٹے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ نوازشریف پر چیئرمین نیب کے جھوٹے الزامات پر بہت افسوس ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن