• news

رمضان پیکیج کا آغاز 15 مئی سے ہوگا یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ چند روز میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی شروع ہوجائیگی

لاہور (کامرس رپورٹر) ماہِ رمضان کیلئے ملک میں حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کا آغاز 15 مئی سے ہورہا ہے جس کیلئے حکومت نے 1.73 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 10سے 15 فیصد رعایت ملے گی جن میں دالیں، گھی، آٹا، چاول سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ کے مطابق آئندہ چند روز میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن