• news

خیبر پی کے حکومت نے فیاض خان کو ٹرانس پشاور کا قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے فیاض خان کو ٹرانس پشاور کا قائم مقام سی ای او تعینات کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان خان اور اسحاق علی قاضی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن مقرر کر دئیے گئے۔ بورڈ آف ڈائرکٹرز کے سابق چیئرمین جاوید اقبال کا استعفٰی منظور کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن