حیدرآباد، چکوال میں حادثات ، ایک ہی خاندان کے 8 افرادسمیت 13 جاں بحق
فیصل آباد+ حیدر آباد+ چوآسیدن شاہ (نمائندہ خصوصی+ آئی این پی+ اے این این+ نامہ نگار) ساہیانوالہ انٹرچینج موٹروے پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بس سیمنٹ کے گارڈر سے لوڈ ٹرالے سے جا ٹکرائی۔ ڈرائیور سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب شالیمار کمپنی کی بس ملتان سے راولپنڈی جاتے ہوئے ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث بے قابو ہو کر سیمنٹ کے گارڈر سے لوڈ ٹرالے سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجہ میں بس کا ڈرائیور، بس کا ہیلپر منڈی شاہ جیونہ کا رہائشی تیس سالہ اورنگزیب، ملتان شجاع آباد کے رہائشی مسافروں میں صابر، نادر عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں 11افراد زخی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمو ںنے تین افراد کو طبی امداد دے جبکہ شدید زخی ہونے والے آٹھ افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاوہ ازیں ادھر حیدرآباد کے قریب سپر ہائی وے پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں کارمیں سوارایک ہی خاندان کے8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔ کار سوار شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس نوابشاہ جارہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے 5بچے اورسالی کا بیٹا شامل ہے۔ جامشوروپولیس کا کہنا ہے اوورٹیکنگ کے دوران ٹرک الٹ کرکار پر جاگرا جس کے نتیجے میں یہ ہولناک حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق افراد کے نام نعیم اللہ رند ، محمد بخش رند ، عبدالقدیر رند ، صابر رند ، فریدہ ، مسماۃ فیرروزہ ،نبیدہ اور شرمیلا شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں کاشف ، ساجد اور نبی بخش شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ‘ سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی اور ڈپٹی سپیکر شہلارضا نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ علاوہ ازیں کرنل مشتاق بیگ میموریل ہسپتال اور فوجی فاؤنڈیشن سکول چوآسیدن شاہ کے نزدیک اُترائی سے بریک فیل ہونے کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ‘ موڑ کاٹتے کھائی کے قریب اتنی تیزی سے اُلٹی کہ بس میں سوار اور بس کی چھت پر سوار مسافر کھائی میں جاگرے جس سے چار مسافر موقع پر جاں بحق اور 34مسافر شدید زخمی حالت میں THQہسپتال چوآسیدن شاہ منتقل کئے گئے جس میں سے سات شدید زخمی افراد کو فوری طور پر چکوال ریفر کر دیا گیا اور باقی 27افراد کو THQہسپتال میں داخل کر کیا گیا بعدازاں ایک شدید زخمی ساجد حسین ولد محمد فاضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چکوال جاتے دم توڑ گیا‘ موقع پر جاں بحق ہونے والوں میںعزیز بیگم زوجہ غلام اصغر ساکن گوڑہا، مسرت پروین زوجہ محمد فاضل ساکن آڑہ، نسیم اختر زوجہ غلام حبیب ساکن ڈھوک گجر آڑہ اور محمد نفیس ولد محمد شبیر عمر تیس سال ساکن وہالی شامل ہیں ۔زخمیوں میں توصیبہ کنول دختر جاوید اقبال، کرنل ناز دختر جاوید اقبال، اوصاف حسین ، عابدہ، مہرین، فضیلت، محمد جہانگیر، سہیل ولد ریاض، کلثوم بی بی، مرتضیٰ ولد غلام اختر، ناصرہ،اصالت نور، ام رباب زوجہ اقرار، کلثوم زوجہ سہیل، تہمینہ زوجہ ظہیر، محفوظ اختر ولد ابرار، ابراہیم ولد امام دین، بلقیس بیگم زوجہ حفیظ، فاطمہ، مرزا اشرف، غلام مرتضیٰ ولد اللہ دتہ، رابعہ زوجہ زوجہ عدیل، عامر نذیر ولد خوشی، روزینہ زوجہ غضنفر، کلثوم زوجہ افضال شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں ریاض بی بی، علی انور ولد محمد انور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدنشاہ منتقل کردیاگیا جہاں سے ریاض بی بی، ناصرہ زوجہ مرزا افضال، سہیل ولد ریاض، کلثوم زوجہ سہیل، بلقیس بیگم زوجہ سہیل ، بلقیس بیگم زوجہ حفیظ، تہمینہ افضل زوجہ ظہیر افضال ولد عجائب کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو بس سے نکال کرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآ سیدنشاہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا ۔حادثہ کم عمر ڈرائیور وقار کی غفلت سے پیش آیاڈرائیور کی عمر18سال سے کم بتائی جاتی ہے۔ جبکہ اس کا والد محمد ادریس کسی کام کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر نہیں تھا جس پر اس نے اپنے ناتجربہ کار بیٹے کے حوالے بس کر دی ۔ چوآ سیدن شاہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیانوالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔