ملائیشیا کے مہا تیرمحمد دنیا کے معمر ترین وزیراعظم بن گئے
کوالالمپور (نوائے وقت نیوز) ملائیشیا کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد 92 سالہ مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔ملائیشیا کی 222 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ میں مہاتیر محمد کے اتحاد نے 121 نشتیں جیت کر 60 سال سے برسر اقتدار جماعت کی حکومت کا خاتمہ کر دیا۔ملائیشیا میں حکمراں اتحاد کے سربراہ اور وزیراعظم نجیب رزاق نے انتخابات میں اپنی شکست بھی تسلیم کر لی ہے۔نجیب رزاق پر اربوں ڈالر لوٹنے اور کرپشن کے الزامات ہیںانتخابات میں کامیابی کے بعد جب مہاتیر محمد سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نجیب رزاق کے خلاف کارروائی کریں گے تو حکومت بنانے کے لیے درکار ایک 112 نشستوں کے بجائے 121 نشتیں حاصل کرنے والے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ ہم ملائیشیا میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔، مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک تقریباً 22 برس ملایشیا کے وزیراعظم رہے۔مہاتیر محمد کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظراکتوبر 2003 میں وزارتِ عظمی سے دستبرداری کے بعد مہاتیر محمد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔2016 میں مہاتیر محمد ایک بار سیاست کے میدان میں آئے اور اپنی نئی جماعت PPBM بنائی، دیگر ہم خیال جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیا اور اس جماعت کو شکست دی جس میں رہتے ہوئے وہ خود دو دہائیوں تک وزیر اعظم رہے
مہاتیر محمد