• news

پنجاب بھر کے 78ایڈیشنل سیشن ججز مستقل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے 78ایڈیشنل سیشن ججز کو مستقل کر دیا، ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنل کنفرمیشن کمیٹی نے ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے، اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق جن ایڈیشنل سیشن ججز کو پروبیشن کا عرصہ مکمل ہونے پر مستقل کیا گیا ان میں لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد ، خالد ضیاءاللہ فرید، ندیم اختر تبسم ، ہما عنبرین ، تنویر احمد ، سیف اللہ ، عارف مجاہد، جاویداشرف ، مرزا شاہد بیگ، شاہد منیر، جبکہ مظفر گڑھ ، سیالکوٹ، خان پور، بھکر، میاں والی ، ملتان سمیت دیگر اضلاع کے ایڈیشنل ججز کو مستقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن