• news

کوئٹہ: دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 2 فٹ حصہ تباہ‘ دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میںدشت کے قریب تیرہ میل پر ریلوے ٹریک پر دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ حصہ اڑ گیا۔اس ٹریک سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو گزرنا تھا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی جبکہ دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا جو پریشر ککر میں نصب تھا اور اس کا وزن 20 کلوتھا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنایا گیا بم دیسی ساختہ اور ٹائم ڈیوائس تھا، جس میں 18 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو فٹ ریلوے ٹریک کا دوفٹ حصہ تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی ٹرینوں کو سٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ ، پولیس اور ایف سی حکام کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں صرف ریلوے ٹریک کو ہی نقصان پہنچا ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ، ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینیں چلادی جائیں گی۔
کوئٹہ‘ ٹریک

ای پیپر-دی نیشن