• news

مسلم لیگ ن کے 4 ارکان قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے چار ارکان قومی اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،انہوں نے یہ اعلان سابق صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی کی موجودگی میں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونیوالے ارکان قومی اسمبلی جن میں میر جام کمال ،نوابزادہ خالد مگسی ،میر دوستین ڈومکی اور خلیل بھٹو شامل ہیں ،میر جام کمال اورمیر دوستین ڈومکی نے کہاکہ وہ وزارتوں سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے اب باقاعدہ مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوکر سعید احمد ہاشمی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہم چار ارکان قومی اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ،مستعفی ہونیوالے چاروں ارکان قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے ساڑھے چار سالوں تک صرف محمود خان اچکزئی اور میر حاصل خان بزنجو کے مسائل حل کئے جبکہ مسلم لیگیوں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے تھے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوم پرستی کے نام پر بھائی کو بھائی سے جدا کرنے والے منظور پشتین کے پیچھے کھڑے ہو کر دوبارہ سادہ لوح عوام کو ورغلا نے کی کوشش کر رہے ہیں صوبے کے عوام کو متحد کر کے انکے حقوق کا دفاع کرینگے۔ انہوں نے یہ بات سابق صوبائی وزیر عبدالخالق اچکزئی کی بلوچستان عوام یارٹی میں شمولیت کے موقع پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
ارکان

ای پیپر-دی نیشن