14 لیگی ارکان قومی‘ صوبائی اسمبلی کئی رہنما پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد (ایجنسیاں‘ نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر، خانیوال سے ایم این اے رضا حیات ہراج جبکہ خانیوال سے ہی (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی، راحیلہ یحییٰ نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی۔ کامونکی کے معروف سیاستدان رانا نذیر نے بھی جہانگیر خان ترین کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی۔ ان تمام رہنما¶ں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق ایم این اے خرم منور منج، یحییٰ منور نے بھی عمران سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شیخ رشید نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کی حالیہ پریس کانفرنس زیربحث آئی۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر گٹھ جوڑ کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام تعیناتیاں خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی نے مل کر کی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آپ پہلے آرمی چیف کی تعیناتی کریں پھر انہی کے ادارے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیں، چیف جسٹس کی تعیناتی کریں اس کے بعد آپ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم شروع کر دیں، چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی آپ ہی نے کی اور اب ان کے خلاف آپ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آپ کی کرپشن پر سوال نہ کیا جائے تو پھر ملک بھی ٹھیک ہے جمہوریت بھی واپس آجاتی ہے اور ادارے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ جن سوالات کی بنیاد پر یہ کارروائی ہورہی ہے آپ ان کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ 300 ارب روپیہ 16 اکاو¿نٹس میں کہاں سے آیا اس کا جواب دیں۔آپ کے بچوں نے 16 کمپنیاں کیسے قائم کیں اس کا جواب دیں۔
تحریک انصاف/ شمولیت