الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن کالعدم‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترقیاتی کاموں‘ بھرتیوں‘ تبادلوں پر پابندی ختم کر دی
اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ترقیاتی کاموں، بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی ختم کر دی۔ الیکشن کمشن کا 11 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ الیکشن کمشن نے ترقیاتی کاموں، تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی لگائی تھی۔ وفاق اور صوبوں پر پابندی کا حکم چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے وفاق اور صوبوں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ وفاق اور صوبوں کی جانب سے الیکشن کمشن کے 11اپریل کے نوٹیفکشن کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،جب سماعت شروع ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ 11اپریل کا الیکشن کمشن کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔الیکشن کمشن نے حکومت کرنے کے دو ماہ کے اختیارات ختم کردئیے۔الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمشن الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد اس طرز کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔الیکشن کمشن کی جانب سے اس طرح کے اقدام غیرقانونی قرار دیئے جائےں۔بعد ازاں عدالت نے چاروں صوبوں کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جو بعدازاں سنا دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ