• news

تصادم کی فضا خطرناک: نیب سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلئے بنائی گئی: فضل الرحمن

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب بنائی ہی سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلئے گئی تھی، ملک میں جب بھی انتخابات کا زمانہ آتا ہے احتساب کا نعرہ بلندکر دیا جاتا ہے۔ نواز شریف پر نہایت سنگین الزامات لگائے ثبوت پیش کیے جانے چاہئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل جو باتیں کر رہے ہیں وہ اس تصور کے ساتھ کر رہے ہیں کہ انہیں لگتا ہے عدالت اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان کے خلاف فریق بنی ہوئی ہے جس کا مقصد ان کا سیاسی کیرئیر تباہ کرنا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ نیب کو کس نے بنایا اور وہ کس کا آلہ کار ہے۔ نیب کو وحی تو نہیںآتی کہ اس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دو۔ اس وقت ملک کے اندر جو تصادم کی فضا ہے وہ ملک کیلئے خطرناک ہے۔ سیاستدانوں اور اداروں دونوں کو چاہیے کہ اس تصادم کی فضا کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن