• news

میری بہن اب کیا حکم ہے، جہلم میں وزیر اعلیٰ کی مریضہ سے گفتگو، شہباز شریف تیرے نال دا کم کوئی نہیں کر سکدا! نوجوان کے جذبات ، بزرگ کی دعائیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف جہلم میں پہنچے تو ہاسپٹل کے راستے میں عوام کا ہجوم انہیں دیکھنے کے لئے امڈ آیا، پر جوش نوجوان وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر ساڈا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہاتھ بلند کر کے ان کے نعروں کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ ایک نوجوان نے بلند آواز میں کہا میاں صاحب آئی لو یو، تو وزیر اعلیٰ نے مسکراہٹ سے اس کی بات کا جواب دیا۔ تو ایک خاتون مریضہ نے کہا کہ اگرچہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں لیکن آپ نے پنجاب میں اتنے ترقیاتی کام اتنی تیز رفتاری سے کروائے ہیں کہ اب عوامی خدمت کے میدان میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے۔ ایک خاتون کی طرف سے جہلم میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف شکایت پر وزیر اعلیٰ نے ڈی سی او جہلم کو فوری کارروائی کا حکم دیا اور 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے خاتون کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن اب میرے لئے کیا حکم ہے، خاتون مریضہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک بزرگ مریض کو سلام کرتے ہوئے دعا کرنے کی درخواست کی تو بزرگ مریض نے ڈھیروں دعائیں دیں جبکہ ایک مریض وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر جذباتی ہو گیا اور اس نے پرجوش انداز میں کہا کہ ’’ میاں شہباز شریف زندہ باد ، تیرے نال دا کم کوئی نہیں کر سکدا‘‘۔

ای پیپر-دی نیشن