وزیر خزانہ آج فنانس بل میں ردوبدل سے متعلق اہم اعلانات کریںگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں کھانے کے تیل اور گھی کی قیمت کو اعتدال پر رکھنے کے لیے سویابین کے درآمد پر ڈیوٹی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمٹتے ہوئے فنانس بل میں رودبدل کے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایناملی کمیٹی اور فنانس بل میں ردوبدل کے لیے بنائی گئی۔ مشاورتی کمیٹی‘ سینٹ سفارشات اور قومی اسمبلی میں بحث کی روشنی کے تحت فنانس بل میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اہم اعلانات وزیر خزانہ بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کریں گے۔ گھی مینوفیکچرز نے بھی حکومت کو تجویز کیا ہے کہ سویابین پر اضافی ڈیوٹی لگنے سے رمضان المبارک میں گھی اور آئل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو جائیں گی۔ اس لیے ڈیوٹی کو واپس لے لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر حکومت نے مثبت ردعمل دیا۔ سویابین تیل کی درآمد پر ڈیوٹی میں اضافہ کا امکان ہے۔