• news

سٹیٹس کو سیاستدانوں کے ہاتھ پائوں کانپنے لگے، بروقت الیکشن چاہتے ہیں: سراج الحق

لاہور+ کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار+آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر سنیٹرسراج الحق نے کہا کہ سٹیٹس کو کے حامل سیاستدانوں کے پائوں کانپنے لگے ہیں، اللہ کی حاکمیت، نبی ؐ کی شریعت کا سورج طلوع ہونے والا ہے، ہمارے ملک میں اسلام کے علاوہ ہر نظام آزمایا گیا ہے مسلسل مارشلائوں نے اور شریعت کے بغیر جمہوری نظاموں نے ملک کامسئلہ حل کیا اور نہ فرد کا مسئلہ حل کیاملک کے اندرظالم جاگیرداروں اوربدعنوان سرمایہ داروں نے سیاست اور جمہوریت دونوں کو یرغمال بنایا ہے اس استحصالی وطبقاتی نظام کی وجہ سے غریب کے بیٹے کو تعلیم، بیمار کو ہسپتال میں علاج اور مظلوم کو عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا۔ وہ کوئٹہ پہنچنے پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی خان شاکر سے گفتگو کر رہے تھے، سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کے وسائل پردوفیصدلوگوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے ترقی کے اس دورمیں بھی بلوچستان غربت ناچ رہی ہے بلوچستان کی محرومیوں کے تمام ترذمہ داروہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ یہاں حکومتیں کی ہیں جن کا قبلہ مکہ مکرمہ کے بجائے واشنگٹن ہے۔ بلوچستان میں ہر حکومت نے ڈیمزبنانے کے اعلانات کیے مگر لوگ اب بھی پینے کے پانی کیلئے ہجرت پر مجبور ہیں ہزاروں کے تعداد میں گھوسٹ سکول ہیں۔ ایم ایم اے کا بنیادی مقصد سیاست کو عالیشان محلات سے جھونپڑیوں میں لے آناہے، بروقت انتخابات چاہتے ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں۔ دری اثنا سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (Thomas Drew) سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ سراج الحق نے برطانوی ہائی کمشنر کو کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن