مزید جینا نہیں چاہتا: 104 سالہ آسٹریلوی سائنسدان نے سوئٹزرلینڈ میں قانونی طور پر خودکشی کر لی
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کے 104 سالہ سائنسدان ڈیوڈ گڈال نے سوئٹزرلینڈ میں خود کشی کر لی۔ سوئس فائونڈیشن کے مطابق ڈیوڈ گڈال کو ان کی خواہش پر زہر کا انجیکشن دے کر خودکشی میں مدد دی گئی۔ سوئٹزرلینڈ میں خودکشی میں مدد دینا قانونی طور جائز ہے۔ ڈیوڈ گڈال کا کہنا تھا کہ وہ مزید جینا نہیں چاہتا۔