شہر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے‘ 2کاریں‘ 8موٹرسائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوؤں نے ہربنس پو رہ کے علاقہ نیو شالیمار کے رہائشی جمیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8 لاکھ روپے، ریس کورس میں اسد اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے، ڈیفنس اے میںطا ہر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے،منا واں میں اسلم اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے ،ما ڈل ٹاؤ ن میں با بر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ50ہزار روپے، گلشن اقبا ل میں اختر اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے،شا دبا غ میں رفا قت اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ20ہزارروپے،لا ڑ ی اڈہ کے ند یم اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے ،سا ندہ میں کا شف اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،نواب ٹائون میں مسعود سے ایک لاکھ روپے،گرین ٹائون میں کاشف سے 50ہزارروپے اور موبائل فون،شالیمار میں عمران سے 45 ہزارروپے اور موبائل فون،ساندہ میں شبیر سے40ہزارروپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں حنان سے38 ہزارروپے اور موبائل فون،چوہنگ میں ذوالفقار سے 36ہزارروپے اور موبائل فون،مغلپو رہ میں قاسم سے 35ہزارروپے اور موبائل فون،نواب ٹائون میں نزاکت سے 32ہزارروپے اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں عثمان سے 30ہزارروپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں سرفراز سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے مزنگ سے عامر،کینٹ سے نذیر کی گاڑیاں جبکہ مصری شاہ میں غلام رضا ،شادباغ میں راحیل،قلعہ گجر سنگھ میں مہران،جوہرٹائون میں سہیل،نواب ٹائون میں وقار،ہربنس پو رہ میں احتشام،فیکٹری ایریا میں عثمان، باغبانپو رہ سے یاسین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔