• news

2018ء کے انتخابات میں ملکی تا ریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا، فی واٹر مارک بیلٹ پیپز کی قیمت 10روپے آئے گی۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات 2018میں سادہ کاغذ کے بیلٹ پیپرزکا استعمال نہیں ہو گا اس کی جگہ واٹر مارک بیلٹ پیپر منگوایا جا رہاہے، مخصوص قسم کے کاغذ کی درآمدگی پر ایک ارب روپے سے زائد کا خرچہ آئے گا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے 21کروڑ واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھپائیں جائیں گے،اور فی بیلٹ پیپر کی قیمت 10روپے آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن