صدر نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر پاکستان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار 14 مئی کو چیف جسٹس کانفرنس کیلئے روس جائیں گے۔ چیف جسٹس کی واپسی تک جسٹس آصف سعید قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔ وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔