• news

کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں در خواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ مقامی وکیل علم الدین غازی کی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پانی و بجلی، مشترکہ مفادات کونسل اور چیئرمین واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور نشاندہی کی کہ زرعی شعبے اور بند صنعتوں کی بحالی کیلئے کالا باغ ڈیم کا بننا بہت ضروری ہے۔ اس کے بغیر صنعت اور زراعت کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ کالا باغ نہ بننے کی وجہ سے 35 ایکٹر ملین فٹ سے زائد پانی اور 70 ارب سے زائد رقم کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو مکمل کرنے سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سیاسی بنیادوں تعطل کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن