رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کیخلاف قیمتوں کے استحکام کیلئے درخواست، پنجاب حکومت، سیکرٹری انڈسٹری سے جواب طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی روکنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ درخواست میں ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ماہ رمضان میں نہ صرف ذخیرہ اندوزی بڑھتی جاتی ہے بلکہ ضرورت زندگی کے قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو جاتا ہے۔ وکیل نے نشاندہی کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے اس کی وجہ سے مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے۔ حکومت کو ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی پر قابو پانے کی ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔