کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد پر مقدمہ قتل میں فرد جرم عائد
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کیخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ علی مدد جتک عدالت میں پیش ہوئے اور فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ علی مدد کیخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔