جڑانوالہ : ایک روز قبل لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کی نعش کھیتوں سے برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) 12ویں کے طالب علم کی گردن کاٹ دی۔ مقتول رات سے گھر سے لاپتہ تھا صبح کھیتوں سے گردن کٹی نعش برآمد، علاقہ بھر میں خوف و ہراس ۔ بتایا گیا کہ تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں 67ر۔ب کے رمیض شہزاد ولد محمد شفیق خان راجپوت نے بتایا کہ اس کا بھائی مقتول محمد زبیر جو کہ بارہویںجماعت کا طالب علم ہے کل رات 10بجے سے گھر سے لا پتہ ہو گیا‘ ساری رات اسے ڈھونڈتے رہے صبح کھیتوں سے نعش برآمد ہوئی جس کا گلا کٹا ہو ا تھا۔ پولیس نے نعش برآمد کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ مقتول کے ہاتھ پیچھے باندھ دیئے تھے۔ قتل کی واردات پر گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ نعش دیکھ کر ملزموں کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے رہے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایسے درندہ صفت انسان سے کوئی رعایت نہ کریں۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے قتل کی واردات کے بعد مقدمہ نمبر 167/18درج کر لیا۔