قصور میں عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، ملزمان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آج فل بنچ سماعت کریگا
قصور (نمائندہ نوائے وقت ) قصور میں عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال‘ لاہور ہائی کورٹ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت آج فل بنچ کرے گا، ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ میں انسداد ہشتگردی کی خصوصی عدالت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی۔ ملزمان کی نازیبا زبان والی سی ڈیز پراجیکٹر پر چلائی گئی۔ ملزمان کے وکیل کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ ملزمان نے غیر مشروط معافی مانگی، آئندہ سماعت پر فوٹیج کا فرانزک ریکارڈ بھی طلب کیا ۔ ملزمان کے خلاف 11مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا کہتے سماعت ملتوی کر دی تھی ۔