• news

ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، بل گیٹس

نیویارک (این این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سرپرست اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے امریکا میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ بل گیٹس کی جانب سے ان کے کاموں کی بطور عالمی کامیابی تحسین و ستائش بہت حوصلہ افزا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن