میانمار روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کرے : سلامتی کونسل
نیویارک(اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیئے فوری اقدامات کرے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان 28 اپریل سے یکم مئی تک بنگلہ دیش اور میانمار میں کام کرنے والے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی واپسی کے بعد سامنے آیا ہے۔ سلامتی کونسل نے میانمار حکومت سے روہنگیا پناہ گزینوں اور آئی ڈی پیزکی رخائن سٹیٹ میں اپنے گھروں کو بحفاظت واپسی اور اس بحران کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔