سیالکوٹ، ٹوبہ، شیخوپورہ، شاہکوٹ، سوشل ورکر، لڑکی اور 2 کمسن لڑکو ں سے زیادتی
سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ/ شیخوپورہ/ شاہکوٹ (نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی) مختلف مقامات پر لڑکی اور 2کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک 391ج ب کے محمد شریف نے تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کو درخواست دی کہ سلیم اور شہزاد کے گھر داخل ہوگئے‘ اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے ملزموں کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ شیخوپورہ کے نواحی تھانہ صفدر آباد کے علاقہ ڈھاباں خورد کے محنت کش محمد یونس کے 7سالہ نواسے سمیر علی کو کھیلتے ہوئے حماد علی حویلی میں لے گیا اور وہاں جا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ شاہ کوٹ کے نواحی اڈہ پنواں کے 10سالہ عبدالرحمن مسجد سے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں ملزم عارف اسے ویران جگہ پر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ موقع پر جمع ہو گئے ملزم فرار ہو گیا‘ پولیس تھانہ صدر شاہ کوٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ملزمان نے سوشل ورکر کی فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرکے اسے سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ نیکاپورہ کے محلہ حبیب پورہ بیرون ملک مقیم مبشر احمد کی بیوی سوشل ورکر عظمت سلطانہ کو عطاء مصطفی نامہ شخص بہانے سے اپنے گھر لے گیا جہاں پر اسکی والدہ ثمینہ بی بی اور بہنیں خدیجہ بی بی اور عائشہ بی بی موجود تھیں۔ عطاء مصطفی نے نشہ آور مشروب پلا کر عظمت سلطانہ کو بے ہوش کرنے کے بعد فحش ویڈیو بنا لی ۔ بعد ازاں فحش ویڈیو دکھا کر بلیک مل کر تا رہا۔ گزشتہ روز عطاء مصطفی نے ویڈیو دینے کا وعدہ کر کے عظمت سلطانہ کو بلا اور رکشہ میں بیٹھا کر نشہ آور جوس پلاکر لے گیا جہاں عطاء مصطفی اور اسکے ساتھی نے باری باری زیادتی کر ڈالی۔ عظمت بی بی کا کہنا ہے کہ جب اسے ہوش آیا تو ہسپتال کے بستر پر تھی۔