• news

آشیانہ سکینڈل: ندیم ضیاء کے 2بھائی گرفتار‘ احد چیمہ سمیت 4ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور (اپنے نامہ نگار سے‘نوائے وقت نیوز) آشیانہ اقبال ہا¶سنگ سکینڈل میں نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہا¶سنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاءکے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ نیب لاہور نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ندیم ضیاءکے دو بھائی منیر ضیاءاور عمر ضیاءکو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق منیر ضیاءبسم اللہ انجینئرنگ کمپنی میں پہلے سے گرفتار ملزم شاہد شفیق کا پارٹنر ہے۔ اس سے قبل منیر ضیاءاورعمر ضیاءکو بھی نیب لاہور طلب کرچکی ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔ دونوں گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ اپنے نامہ نگار کے مطابق نیب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر تین ملزمان جن میں امتیاز حیدر، بلال قدوائی اور شاہد شفیق شامل ہیں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کا حکم دے دیا ہے۔ نیب لاہور نے احد چیمہ سمیت چاروں ملزمان کو گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا، آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے چاروں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہو ر کے حوالے کر دیا۔ آشیانہ سکینڈل

ای پیپر-دی نیشن