گرین ٹا¶ن: نامعلوم ملزم نے 17سالہ خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا‘ چہرہ‘ بازو جھلس گئے
لاہور (نامہ نگار) گرین ٹا¶ن کے علاوہ میں نامعلوم ملزم نے نجی سکول کی 17سالہ استانی پر تیزاب پھینک دیا‘ چہرہ اور بازو جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹا¶ن کے علاقہ باگڑیاں‘ بسم اللہ کالونی‘ نواز موڑ کی رہائشی 17سالہ مریم نذیر گزشتہ روز مقامی نجی سکول میں پڑھا کر پیدا گھر آ رہی تھی لڑکی کے مطابق ابھی وہ گھر کے دروازے پر پہنچی تھی کہ ایک نامعلوم نوجوان نے اسے نام لے کر پکارا مڑ کر دیکھا تو تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا جبکہ مریم کے چہرے اور بازو¶ں پر تیزاب گرنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کےلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق جلد ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا جائیگا۔
تیزاب پھینک دیا