• news

ناانصافی کرنیوالوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ‘ عمران منافق‘ جنوبی پنجاب کے ٹھیکیدار ساتھ ملا لئے : نوازشریف

ملتان (سپیشل رپورٹر+لیڈی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے آج 66 ویں پیشی بھگت کر ملتان پہنچا ہوں، پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا ہے۔ ملتان بہت مرتبہ آیا لیکن جو جذبہ آج دیکھ رہا ہورں وہ کبھی نہیں دیکھا، دل چاہتا ہے باقی زندگی ملتان والوں کے ساتھ گزاروں، رحیم یار خان اور بہاولپور میں یہی جذبہ دیکھ کر آیا ہوں، جنوبی پنجاب میرے لئے محبت بھرا پیغام لیکر کھڑا ہو گا۔ ملتان والوں کی محبت کا میرے پاس کوئی جواب نہیں۔ عمران خان ہمیشہ سے منافق ہے، جنوبی پنجاب کے ٹھیکیداروں کو ساتھ ملالیا ہے۔ گزشتہ روز جنوبی پنجاب محاذ والے آٹھ دس لوگ بیٹھے ہوئے تھے جنوبی پنجاب کے ٹھیکیدارو دیکھ لو یہ ہے جنوبی پنجاب۔ آپ نے نواز شریف کو 11 مئی کو ووٹ دیکر نواز شریف کو وزیراعظم بنایا تھا، میں نے اپنا کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کیا، ملک میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔ آج خود عمران کہتا ہے فیصلہ کمزور ہے، 2018ءمیں آپ اور میں اس فیصلے کو بدل کر رکھ دیں گے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گھر گھر پہنچنا چاہئے، ووٹ کو عزت ملتے خود اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہم نے دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور شکست دی۔ عمران خان صاحب کوئی ایک چیز پشاور اور خیبر پی کے میں دکھا دیں، تم سے پشاور کی میٹرو نہ بن سکی، کرایہ میں دوں گا دس بندے بھیجیں ملتان پشاور سے بہتر ثابت نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔ ملتان آج ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہو رہا ہے، جس نے نیا پاکستان دیکھنا ہے ملتان آ کر دیکھ لے۔ ملتان میں صحت، تعلیم کی سہولتیں آئیں، سڑکیں، میٹرو بس، کالج، یونیورسٹیاں بن گئی ہیں جس پر شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے دل لگا کر آپ کی خدمت کی ہے، مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا لیکن میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے۔ ناانصافی کرنے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ مجھے جیل بھجوانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، نوجوانو! فکر مت کرو اللہ آپ کے ساتھ ہے، نواز شریف آپ کے ساتھ ہے، مجھ پر کرپشن کا کیس تو کیا کرپشن کا الزام بھی نہیں، میں جہاں سے بھی آواز دوں گا میرے کہنے پر عمل کرو گے، ہم پاکستان کو ایک خوبصورت ملک بنائیں گے، آپ سے وعدہ لینے آیا ہوں ووٹ کو عزت دلواﺅ گے، آپ کو نواز شریف کی ہدایت پر عمل کرنا ہے، یہ خواب ادھورا نہیں رہے گا، آپ پروا نہ کریں۔ جاوید ہاشمی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مریم نواز نے ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے لوگوں نے کمال کر دیا۔ ملتان کے شیرو! زندہ باد‘ نوازشریف جہاں کھڑے ہوتے ہیں‘ جلسہ بن جاتا ہے۔ مجھے ملتان بہت پہلے آنا چاہئے تھا۔ کچھ لوگ دھرنے اور سازشیں کرکے تھک گئے۔ نوازشریف مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نوازشریف نے 3نسلوں کا حساب دیا۔ خلائی مخلوق کے سکرپٹ میں دھرنے اور لاک ڈاﺅن تھے۔ سکرپٹ میں یہ نہیں تھا کہ نوازشریف ڈٹ جائیں گے۔ مخالفین کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔ مخالفین ہر جلسے میں ایک ہی مجمع لے کر جاتے ہیں۔ نوازشریف نے صبر کیا تو مخالفین کی تمام چالیں اُلٹ گئیں۔ حساب لینے والے تھک گئے‘ سرپکڑ کر بیٹھ گئے مگر نوازشریف نہیں تھکا۔ کچھ لوگ دھرنے‘ کرپشن‘ کچھ انگلی کے اشاروں پر ناچتے ناچتے تھک گئے۔ کوئی نہیں تھکا تو وہ میرا اور آپ کا لیڈر نوازشریف ہے۔ پانچ سالوں سے سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں مگر تھکے نہیں۔ عدالتوں میں ہماری 70پیشیاں ہو چکی ہیں۔ نوازشریف نااہلی کے بعد بھی خلائی مخلوق اور مہروں پر بھاری ہے۔ رسی کے ایک طرف خلائی مخلوق‘ مہرے اور سازشی کھڑے ہیں رسی کے دوسری طرف اکیلا نواز شریف اور عوام کھڑے ہیں۔ نوازشریف نے اپنی بیٹی پر الزام برداشت کرلیا۔ ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی۔ خلائی مخلوق نے عمران خان اور زرداری کو بھائی بھائی بنا دیا۔ بھائی بھائی کا قافلہ بلوچستان سے چل کر جنوبی پنجاب پہنچ گیا۔ نوازشریف کا مقابلہ عمران خان کے بڑوں کے ساتھ ہے۔ نوازشریف کا ان سے مقابلہ ہے جن کے حکم پر عمران خان چلتا ہے۔ عمران خان ووٹ کی پرچی سے غیبی مخلوق کے جوتے صاف کرتا ہے۔ عمران خان نے خیبر پی کے کووٹ کی پرچی سے زرداری کو ووٹ دیا‘ دہشتگردی کی جنگ میں فوج نے بہت قربانیاں دیں۔ اپنے ووٹ کی پرچی کی عزت کراﺅ گے نا۔ الیکشن آ رہا ہے‘ باہر نکلنا‘ ووٹ دینا اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا‘ جب ملک کا حال خراب ہو جاتا ہے تو نوازشریف یاد آتا ہے‘ وہ وقت یاد ہے جب 22-22گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔دریں اثنا جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے ملتان جلسہ میں جاوید ہاشمی نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد کی۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مقبول ہو رہا ہے۔ ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا۔ نواز شریف میرے لیڈر تھے اور رہیں گے۔ نواز شریف نے ووٹ کی توہین کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ آج نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ نواز شریف میرے لیڈر تھے اور رہیں گے۔ نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کرے۔
نوازشریف/ جلسہ

اسلام آباد (نامہ نگار+ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین ہے، اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی وہی نکالیں گے۔ پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا۔ جمعہ کو کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب کے طرف سے حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین معاملہ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا، کبھی مارشل لا کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔ہم نے سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کامقصد چیئرمین نیب کامعاملہ زیر بحث لاناہے، موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے، مسلم لےگ (ن) کی سنٹرل اےگزےکٹو کمیٹی نے الیکشن سیل، منشور کمیٹی اور مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔پارٹی قائد نواز شریف نے ایک بار پھر چیئرمین نیب کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں منظور نہیں، نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے، چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن استعمال کےا جائے گا۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاﺅس میں پارٹی کی سنٹرل اےگزےکٹو کمےٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف ، چےئرمےن راجہ محمد ظفر الحق ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار مہتاب احمد خان ، مرےم نواز ، مرےم اورنگ زےب ، بےگم عشرت اشرف خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق چوہدری برجےس طاہر امےر مقام ، مشاہد حسےن سےد ، حمزہ شہباز ،رانا ثنا اللہ ، آصف کرمانی سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی جانب سے نواز شریف سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جھوٹ کے ہر ذمہ دار کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ پاکستانی قوانین میں موجود ہر قانون کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے تمام اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔ اجلاس مےں وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور ان کی صحت یابی کےلئے دعا کی گئی۔ 15مئی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کےلئے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ نے چیئرمین نیب کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مکمل جھوٹ پر مبنی میڈیا رپورٹ پر حامل بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اس حقیقت کو بھی ٹھکرا دیا کہ جس رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے اس کی تردید خود ورلڈ بینک اور سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی جاری کر دی گئی اور رپورٹ کے مطابق اس میں نہ منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر ہے اور نہ کسی شخصیت کو اس میں ملوث قرار پایا گیا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرار پایا کہ اس جھوٹ کے ہر ذمہ دار کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ پاکستانی قوانین میں موجود ہر قانون کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔اجلاس کے شرکاءنے یہ بھی عہد کیا کہ ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ہر سازش اورہتھکنڈے کو ناکام بنانے کے لیے آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عظیم تر عوامی قوت کے ذریعے ہم دروغ گوئی کے تمام داغ دھو نہیں ڈالتے۔اجلاس نے پارٹی قائد کے اس مطالبے کی تائید کی کہ چیئرمین نیب فی الفور اپنے الزامات کے ثبوت پیش کریں یا استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور ان کی صحت یابی کےلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے لیے 50ہزارجبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30ہزار روپے فیس مقررکی گئی۔درخواستیں 180ایچ ماڈل ٹاو¿ن میں وصول کی جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اپنا نمائندہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ان مظالم کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کونسل کو رپورٹ پیش کرے۔اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادانہ رائے شماری کے ذریعے اس مسئلہ کے منصفانہ حل کے لیے فوری اقدام کیے جائیں۔اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کے 21کروڑ عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اجلاس گزشتہ 5فروری کو قائد پاکستان محمد نواز شریف کے مظفر آباد میں ولولہ انگیز خطاب کی من و عن تائید کرتا ہے۔یہ اجلاس ہندوستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بے گناہ شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن