• news

ویمنز ایشیا کرکٹ کپ : پاکستان نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ایشیا کپ2018کے کئے بسمہ معروف کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی ،بی بی ناہید،جو یر یہ روف،سیدہ نین فاطمہ،امیمہ سہیل،جویریہ ودود،سدرہ نواز،ندا ارشد،کائنات امتیاز،ثنا میر،نشرا سندھو،انعم امین،نتالیہ پرویزاور ڈیانا بیگ شامل ہیں۔ایشا کپ 3سے 10جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ،جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت ،سری لنکا،بنگلہ دیش ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن