نیول چیف کی زیر صدارت کراچی شپ یارڈ کا اجلاس، مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی
کراچی (آئی این پی )چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 132 واں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نیول چیف کو سب میرین کنسٹرکشن اور شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم پر پریزینٹیشن دی گئی‘نیول چیف نے کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی۔جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں کراچی شپ یارڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے شپ یارڈ میں جاری پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔نیول چیف کو سب میرین کنسٹرکشن اور شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم پر پریزینٹیشن دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی، اس سے قبل نیول چیف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔