کیلی فورنیا کے 2 سکولوں میں فائرنگ ایک شخص زخمی، مشتبہ گرفتار
کیلی فورنیا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دو سکولوں میں فائرنگ ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ مانزنٹیا ایلیمنٹری سکول اور پلڈ ہائی سکول میں ہوئی۔ فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔