• news

 مجلس عمل کل مینار پاکستان پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کی پانچ دینی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل متحدہ مجلس عمل انتخابی مہم کے سلسلہ میں کل مینار پاکستان گرا¶نڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت آج پنڈال کا دورہ کرے گی۔ عمران خان کے حالیہ جلسہ کے موقع پرمتحدہ مجلس عمل نے بھی اسی جگہ جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ آج امکان ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمان، سینیٹر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، پروفیسرساجد میر اور پیر اعجاز ہاشمی پنڈال کا دورہ کرکے تیاریوںکا جائزہ لیں گے۔ کل جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھرسے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں عہدیدار بالخصوص جماعتوںکی مرکزی اورصوبائی قیادت قافلوں کی شکل میں پنڈال پہنچے گی۔ اس موقع پر 200 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن