ملک میں بڑے پیمانے پر غیرملکی کرنسی کی منتقلی، سٹیٹ بنک نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں بڑے پیمانے پر غیرملکی کرنسی کی منتقلی پر سٹیٹ بنک نے نوٹس لے لیا۔ غیرملکی کرنسی کی منتقلی پر سٹیٹ بنک نے ایف آئی اے دیگر ایجنسیز سے رابطہ کرلیا۔ غیرملکی کرنسی کی اندرون ملک منتقلی حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار کیلئے معاون ہوتی ہے۔ غیرملکی کرنسی کی ترسیل سے منی لانڈرنگ‘ دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کا خدشہ ہے۔