• news

محکمہ زکوٰۃ سندھ میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات، افسران میں کھلبلی

کراچی( وقائع نگار) قومی احتساب بیورو( نیب) نے صوبائی حکومت کے محکمہ زکوۃ میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات شروع کردی ہے اور گزشتہ 10سال کے ریکارڈ کی چھن بین اور جانچ پڑتال جاری ہے نیب کی تحقیقات سے محکمہ زکوۃ کے موجودہ اور ریٹائرڈ افسران وملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زکوۃ کے بعض ملازمین نے نیب کو شکایات کے ساتھ ساتھ اہم شواہد بھی فراہم کردیئے ہیں جن کی روشنی میں گریڈ20 اور 21 کے افسران او ر اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن